ونڈ گروو نے تین فنکشنز والا نیا آلہ ایئر فائی ون متعارف کرایا

ونڈ گروو نے تین فنکشنز والا نیا آلہ ایئر فائی ون متعارف کرایا
View on original source
分类: SciTech
分享
归档
点赞
دور جدید میں جس طرح ٹیکنالوجی نے فاصلوں کو مٹا دیا ہے اور اس کی مدد سے زندگی بہت سہل ہوگئی ہے اسی کے ساتھ ہی اب ایسی ڈیوائس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے جو بیک وقت کئی طرح کے کام انجام دیں سکیں . اسی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے اب ایک ایسی ڈیوائس تیار کی گئی جو ایک ہی وقت میں ہوا دینے والا پنکھا، کمرے کو روشن کرنے کے لیے لائٹ اور اپنے پسندیدہ پروگرام سننے کے لیے اسپیکر کا کام انجام دیتا ہے۔چھت پر لگنے والی اس ڈیوائس کو ایئر فائی ون کا نام دیا گیا ہے اور اسے ونڈ گروو نے تیار کیا ہے. ایئر فائی ون نامی آلے میں میں پنکھا، اسپیکر اور روشنیاں شامل ہیں۔ایئر فائی ون میں اعلیٰ معیار کے اسپیکر لگے ہیں جنہیں ڈینش آڈیو کمپنی جامو کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔ اس میں دو درمیانی اور بلند آواز والے ڈرائیورز کے ساتھ 50 واٹ کا سب ووفر بھی موجود ہے. جس سے کمرے میں بہتر اور بھرپور آواز پھیلانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اس میں چھ مختلف رفتاروں والا طاقتور پنکھا بھی ہے جو فی منٹ 4,500 مکعب فٹ سے زیادہ ہوا فراہم کرتا ہے۔ زیادہ رفتار پر اس کا شور تقریباً 32 ڈیسی بل ہے، یعنی موسیقی سنتے وقت پنکھے کی آواز آپ کو پریشان نہیں کرے گی۔اس پنکھے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے الٹی سمت میں بھی چلایا جا سکتا ہے اس طرح سرد موسم میں یہ گرم ہوا نیچے کی جانب فراہم کرے گا۔موسیقی کے ساتھ تبدیل بھی ہوسکتی ہیں۔ایئر فائی ون کو موبائل ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ صارف پنکھے کی رفتار، روشنی اور آواز کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں اور اپنی پسند کی ترتیبات محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر فلم دیکھنے کے لیے ہلکی روشنی، کم ہوا اور سنیما جیسی آواز کا ماحول بنایا جا سکتا ہے۔دو ایئر فائی ون آلات کو آپس میں منسلک کر کے اسٹیریو آواز کا ماحول بھی بنایا جاسکتا ہے جس سے آواز کمرے میں زیادہ وسیع محسوس ہوتی ہے۔پنکھے سے مشابہ یہ ڈیوائس تقریباً 48 انچ چوڑی اور 10 کلوگرام وزنی ہے کمپنی کے مطابق اس کا مقصد گھر میں الگ الگ آلات کی تعداد اور ان کے لیے درکار جگہ کو کم کرنا ہے۔کمپنی کے مطابق ایئر فائی ون کی قیمت 499 امریکی ڈالر ہے۔سادہ الفاظ میں، ایئر فائی ون ایک ایسا چھت پر لگنے والا سسٹم ہے جو پنکھے، اعلیٰ معیار کی آواز اور مختلف قسم کی روشنی کو ایک ہی آلے میں پیش کرتا ہے۔پیٹرول ریلیف پیکیج، عوام کو عالمی مہنگائی کے طوفان سے بچانے کی مؤثر کوشششیخ وامقحرمین شریفین ہماری لائف لائی اور ریڈ لائن ہے، مسلمان چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں بستا ہو، اس کا دل دو مقامات پر ...

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.