ہاردک پانڈیا اور بمراہ کی ورلڈ کپ میں شمولیت، گوتم گمبھیر کا بڑا بیان

ہاردک پانڈیا اور بمراہ کی ورلڈ کپ میں شمولیت، گوتم گمبھیر کا بڑا بیان
View on original source
分类: Sports
分享
归档
点赞
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اپنے خیالات کا اظہار ایک انٹرویو کے دوران کیا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کا مکمل فٹنس، ردھم اور میچ ٹائم حاصل کرنا بھارت کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔ ایک انٹرویو کے دوران گوتم گمبھیر نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ بھارتی ٹیم کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کریں گے۔ گوتم گمبھیر کے مطابق ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ صلاحیت انہیں خاص بناتی ہے کیونکہ وہ نمبر 6 یا 7 پر بیٹنگ کے ساتھ 10 اوورز بھی کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور میچ پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاردک نے آئی پی ایل کے بعد زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی، اس لیے ون ڈے کرکٹ میں واپسی کی صورت میں انہیں میچ پریکٹس کی کمی محسوس ہوسکتی ہے۔ ہاردک کے لیے پہلے کچھ ٹی 20 کرکٹ کھیلنا اور اس کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں آنا مفید ہوسکتا ہے۔ گوتم گمبھیر نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ میں کسی بھی کھلاڑی کا آدھی تیاری کے ساتھ جانا مناسب نہیں، اس لیے ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کے پاس مناسب گیم ٹائم اور بہترین ردھم ہونا ضروری ہے۔ جسپریت بمراہ کے حوالے سے بھارتی ہیڈ کوچ نے کہا کہ ان کے لیے بھی ون ڈے کرکٹ کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ اہم ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کو یہ طے کرنا ہوگا کہ بمراہ کے لیے کتنا ورک لوڈ اور کتنا گیم ٹائم مثالی ہوگا۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں غلطیوں کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے، اس لیے ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کی میچ تیاری اور ورک لوڈ مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہوگا۔

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.