ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 3.54 ارب ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 3.54 ارب ڈالر کا اضافہ
View on original source
زمرہ: کاروبار
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک 3.54 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 23.23 ارب ڈالر تھا، جس میں سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 18.37 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4.85 ارب ڈالر تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق 13 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 26.77 ارب ڈالر ہو گئے۔ اس دوران سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر کا حجم 21.58 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5.18 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ اس طرح جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.21 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 331 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر 3.93 ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ [رپورٹ: تیز خبر نیوز مانیٹرنگ ڈیسک]

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.