پاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کیلئے 12 صوبے بنانے پر غور

پاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کیلئے 12 صوبے بنانے پر غور
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر 2026ء) پاکستان کے انتظامی نقشے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ملک میں 12 صوبے بنانے کی تجویز زیرِغور لائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اس مجوزہ پلان کے تحت ممکنہ 28ویں آئینی ترمیم سے قبل ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد طرزِ حکمرانی کو بہتر بنانا، انتظامی کارکردگی کو مضبوط کرنا اور ملک بھر میں ترقیاتی عمل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔ دی نیوز کے صحافی انصارعباسی کی خبر کے مطابق اس تجویز کے تحت پاکستان کے چاروں صوبوں کی تنظیمِ نو کی جا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں صوبوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12 ہو جائے گی، مجوزہ خاکہ کے تحت پنجاب کو 4، خیبر پختونخواہ کو 3، بلوچستان کو 3 جب کہ سندھ کو 2 صوبوں میں تقسیم کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے، تاہم یہ تجویز تاحال ابتدائی غور و خوض کے مرحلے میں ہے اور اس کی حدود، انتظامی ڈھانچے یا آئینی طریقہ کار کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس تجویز کا ایک اور اہم اور نمایاں پہلو ممکنہ 28ویں آئینی ترمیم سے قبل ملک گیر ریفرنڈم کرانا ہے، اس کا بنیادی مقصد اضافی صوبے بنانے کے وسیع تر سوال پر براہِ راست عوامی رائے حاصل کرنا ہے تاکہ انتظامی تنظیمِ نو کے لیے عوامی حمایت حاصل کی جا سکے اور اس حساس معاملے کو محض سیاسی مذاکرات، رسہ کشی اور جماعتی مفادات تک محدود رہنے سے بچایا جا سکے، اس تجویز کے حامیوں کا خیال ہے کہ اس سے سیاسی محاذ آرائی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ سے مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ترقیاتی امور پر نظر رکھنے والے ذرائع کے مطابق اس تجویز پر ابتدائی غور و خوض جاری ہے اور آئندہ سال یعنی 2027ء کے پہلے نصف حصے کے دوران مجوزہ آئینی ترمیم کی جانب عملی پیش رفت کا تصور پیش کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ابتدائی قانونی اور انتظامی اقدامات سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران متوقع ہیں، تاکہ معاملے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس تجویز کے پس منظر میں موجود سوچ کے مطابق اس اقدام کا مقصد کسی مخصوص صوبے کو نشانہ بنانا یا کسی موجودہ صوبائی اکائی کی سیاسی و انتظامی حیثیت کو کمزور کرنا ہرگز نہیں ہے، اس کے بجائے اس کی بنیادی دلیل یہ ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی، پیچیدہ انتظامی مسائل اور غیر مساوی ترقی کے تقاضے اب ایک نئے طرزِ حکمرانی کے متقاضی ہیں۔ تجویز کے حامیوں کا ماننا ہے کہ اس سے حکومت عام شہریوں کے زیادہ قریب آئے گی اور عوامی خدمات تک رسائی بہتر ہوگی، چھوٹی انتظامی اکائیاں حکومتوں کے لیے مقامی ترجیحات کی بہتر نشاندہی، سرکاری کارکردگی کی موثر نگرانی اور شہریوں کے روزمرہ مسائل کا فوری جواب دینے میں مددگار ثابت ہوں گی، اس سے پسماندہ علاقوں تک ترقی کے ثمرات پہنچائے جا سکیں گے۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.