جنگ اور عالمی کشیدگی کے باوجود سونا سستا کیوں ہو رہا ہے؟ پاکستان میں قیمت ساڑھے تین لاکھ تک آنے کا امکان

جنگ اور عالمی کشیدگی کے باوجود سونا سستا کیوں ہو رہا ہے؟ پاکستان میں قیمت ساڑھے تین لاکھ تک آنے کا امکان
View on original source
زمرہ: ما لیاتی
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں فی تولہ سونا تقریباً چار لاکھ سات ہزار روپے کا تھا جو 23 نومبر تک کم ہو کر تقریباً تین لاکھ 90 ہزار روپے رہ گیا ہے۔ یعنی صرف 23 دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 17 ہزار روپے یا 4.2 فیصد کمی ہوئی ہے۔ یہ رجحان صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں دباؤ کا شکار ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ جب دنیا میں جنگی حالات ہیں اور تیل کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں تو پھر سونا مہنگا ہونے کے بجائے سستا کیوں ہو رہا ہے؟ کیا اس کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور کیا پاکستان میں فی تولہ سونا ساڑھے تین لاکھ روپے تک پہنچ سکتا ہے؟ ان سوالات کے جواب کے لیے گولڈ سیکٹر سے وابستہ ماہرین کی آرا اہم ہیں۔ سونے کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ پاکستان جیمز جیولرز اینڈ ٹریڈرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عمران خان ٹیسوری کے مطابق 2025 سونے کے لیے غیر معمولی سال تھا جس میں عالمی سطح پر اس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوری 2026 میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 5,995 ڈالر تک پہنچ گئی تھی جو ایک ریکارڈ تھا۔ ان کے مطابق گزشتہ سال سونے کی قیمت میں تقریباً 75 فیصد اضافہ ہوا اور شاید ہی کسی دوسری سرمایہ کاری یا کاروبار نے اتنا منافع دیا ہو۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ 2026 کے آغاز میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل نیچے آ رہی ہے۔ عمران خان ٹیسوری کے مطابق جنوری 2026 کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تقریباً 32 فیصد تک گر چکی ہے اور یہ گزشتہ 14 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں براہ راست عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں، اس لیے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی کمی کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی پڑتا ہے۔ وہ اس کمی کی بڑی وجوہات میں امریکی ڈالر کی مضبوطی، امریکہ میں شرح سود میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بانڈز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو شامل کرتے ہیں۔ گولڈ سیکٹر کے ماہر احسن الیاس بھی اس تجزیے سے اتفاق کرتے ہیں۔ ان کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود سرمایہ کاروں نے اس مرتبہ سونے کے بجائے زیادہ منافع دینے والے دوسرے مالیاتی ذرائع کو ترجیح دی۔ احسن الیاس کا کہنا ہے کہ جب شرح سود بڑھتی ہے تو سرمایہ کاروں کے لیے بانڈز اور دیگر مالیاتی مصنوعات میں سرمایہ کاری زیادہ پرکشش ہو جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں سرمایہ سونے سے نکل کر ان ذرائع کی طرف منتقل ہونے لگتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ پالیسیوں سے متعلق توقعات بھی سرمایہ کاروں کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں جس سے سونے کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔ جنگ کے باوجود سونے کی قیمت کیوں نہیں بڑھی؟ عام طور پر جنگ اور عالمی سیاسی کشیدگی کے دوران سونے کی طلب بڑھ جاتی ہے کیونکہ سرمایہ کار اسے غیر یقینی حالات میں نسبتاً محفوظ اثاثہ سمجھتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ مشرق وسطیٰ کی جنگ بھی سونے کی قیمتوں کو سہارا دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ عمران خان ٹیسوری کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکہ سے وابستہ کشیدگی کے دوران بھی سونے کی قیمت میں وہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ احسن الیاس اس کی ایک اہم وجہ سرمایہ کاروں کی بدلتی ترجیحات کو قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری اور حالیہ بڑے آئی پی اوز نے بھی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی ہے۔ آئی پی او سے مراد کسی کمپنی کی جانب سے پہلی مرتبہ اپنے حصص عام سرمایہ کاروں کے لیے فروخت کرنا ہے۔ احسن الیاس کا کہنا ہے کہ جب کسی نئے شعبے میں زیادہ منافع حاصل کرنے کی توقع پیدا ہوتی ہے تو سرمایہ کار نسبتاً محفوظ اثاثوں سے رقم نکال کر وہاں منتقل کرنے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیکنالوجی اور اے آئی کمپنیوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری نے بھی سونے کی طلب اور قیمتوں کو متاثر کیا ہے۔ کیا پاکستان میں سونا ساڑھے تین لاکھ روپے تک آ سکتا ہے؟ مستقبل میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے دونوں ماہرین محتاط ہیں، تاہم ان کے اندازوں میں کچھ فرق ہے۔ عمران خان ٹیسوری کے مطابق سال کے آغاز میں پاکستان میں فی تولہ سونا تقریباً چھ لاکھ روپے کی سطح کے قریب پہنچ رہا تھا لیکن بعد میں عالمی اور مقامی عوامل کے باعث اس کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں فی تولہ سونا تقریباً تین لاکھ 80 ہزار روپے تک بھی آ چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تقریباً دو لاکھ روپے فی تولہ کی کمی دیکھی گئی ہے۔ ان کے مطابق اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے تک بھی آ سکتی ہے۔ دوسری جانب احسن الیاس کا خیال ہے کہ دسمبر تک سونے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے، تاہم اس کے بعد عالمی مالیاتی حالات نسبتاً مستحکم ہونے کی صورت میں قیمتیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی موجودہ قیمت اب بھی ان کے اندازے کے مطابق اس کی فیئر ویلیو سے کچھ زیادہ ہے۔ فیئر ویلیو سے مراد وہ متوقع قیمت ہے جو عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور مقامی مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنتی ہے۔ احسن الیاس کے مطابق پاکستان کی سونے کی مارکیٹ نسبتاً چھوٹی ہے اور اگر قیمتوں میں ایک ہی دن میں بہت زیادہ کمی کر دی جائے تو تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے قیمتوں میں تبدیلی عموماً مرحلہ وار ہوتی ہے۔ سونے کی قیمتیں دوبارہ کب بڑھ سکتی ہیں؟ ماہرین کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں سونے کی قیمتوں کا انحصار بڑی حد تک امریکی شرح سود، عالمی سرمایہ کاری کے رجحانات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہوگا۔ اگر امریکی ڈالر مضبوط رہتا ہے اور سرمایہ کار بانڈز سمیت دیگر مالیاتی ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں تو سونے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔ تاہم عالمی مالیاتی حالات میں استحکام، شرح سود سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلی یا عالمی کشیدگی میں اضافے کی صورت میں سونے کی طلب دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ اس طرح پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا سلسلہ جاری رہنے یا دوبارہ اضافے کا انحصار بھی انہی عالم

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.