پاکستان کی سلطان اذلان شاہ کپ میں دوسری کامیابی، امریکا کو 1-5 سے شکست

پاکستان کی سلطان اذلان شاہ کپ میں دوسری کامیابی، امریکا کو 1-5 سے شکست
View on original source
زمرہ: کھیل
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ میں دوسری کامیابی حاصل کرتےہوئے امریکا کو 1-5 سے شکست دے دی۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنا دوسرا میچ امریکا کے خلاف کھیلا، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے زیر کیا۔ پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی، پاکستان کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز دوسرے کوارٹر میں ہوا، جب اٹھارہویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے گول کیا، 21ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری دُگنی کردی۔ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی کھیل کے تیسرے کوارٹر میں امریکا کے سیکائی نے گول کرکے مقابلہ دو ایک کیا، فوراً ہی محمد عماد نے گول کرکے اسکور 3-1 کردیا۔ کھیل کے آخری کوارٹر میں پاکستانی ٹیم مزید 2 گول کرنے میں کامیاب ہوئی، جو 46ویں منٹ میں ابو محمد اور 58ویں منٹ میں حنان شاہد نے اسکور کیے، یوں پاکستان نے 5-1 سے میچ اپنے نام کیا۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.