سپریم کورٹ میں ناگیندر کو دھچکا، اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کا فیصلہ برقرار

سپریم کورٹ میں ناگیندر کو دھچکا، اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کا فیصلہ برقرار
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
تاثیر 25 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن حیدرآباد ،25 ستمبر:بی آرایس سے منتخب ہوکرکانگریس میں شامل ڈی ناگیندرکوسپریم کورٹ سے اس وقت دھچکا لگا جب عدالت نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کیخلاف ناگیندرکی اپیل کو سماعت کے مرحلہ میں مسترد کردیا۔ چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جے باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ نے ہائی کورٹ کے ڈی ناگیندر کو اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل قراردینے کے فیصلہ میں مداخلت سے انکارکردیا۔چیف جسٹس کی زیر قیادت بنچ نے ناگیندر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اسے ''آیا رام گیا رام'' معاملہ سے تعبیر کیا۔ جسٹس باگچی نے سماعت کے دوران زبانی طور پر ازراہ مذاق ریمارک کیا کہ آپ کا کیس تو ''آیارام گیارام پھرآیا رام '' کی طرح ہے۔عام طورپریہ جملہ ایک سے زائد مرتبہ پارٹیوں کو تبدیل کرنے والے افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی نے ناگیندرکی جانب سے پیش ہوتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ اپریش کمارسنگھ کی زیر قیادت بنچ نے اپنے فیصلہ میں ڈی ناگیندر کو انحراف کیلئے قصوروارتسلیم کیااور23 اپریل 2024 سے اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد خیریت آباد اسمبلی حلقہ میں ضمنی چناؤ یقینی ہوچکا ہے۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.