ڈی ایچ اے سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات کیلئے کاغذات واپس لینے ...

ڈی ایچ اے سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات کیلئے کاغذات واپس لینے ...
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے26 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے کاغذات واپس لینے کا مرحلہ مکمل، 11نشستوں پر27امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے،15امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے ہیں پہلی دفعہ ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری2  واضح گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے ون آن ون کی بنیاد پر ہونے والے الیکشن میں26 دسمبر کو  2 پینلز میں مقابلہ ہو گا۔ موجودہ صدر ذیشان بٹ اور پائنر گروپ کے سرفراز حسین کے پینلز کے درمیان میدان لگے گا صدر سرفراز حسین کے ساتھ سینئر نائب صدر کے لئے الخدمت گروپ کے سابق صدر اظہر جی ایم اعوان، سیکرٹری جنرل جاوید اقبال شیخ، نائب صدر اسعد بیگ، سیکرٹری ٹیکس محمد حبیب ،سیکرٹری فنانس محمد احسان ،جوائنٹ سیکرٹری محمد عرفان غنی، سیکرٹری انفارمیشن جہانگیر ذوالفقار، سیکرٹری ویلفیئرمحمد آصف، سیکرٹری ہیلتھ شاہد جاوید یعقوب، سیکرٹری سپورٹس محمد ندیم امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔ ذیشان احسن بٹ کے ساتھ اعجاز امین سینئر نائب صدر، محمد وقار نائب صدر،ظاہر جان جنرل سیکرٹری،بہزاد رحیم بٹ سیکرٹری ٹیکس، قیصر اسلام سیکرٹری فنانس، عظیم اللہ سیکرٹری ہیلتھ، جمشید محمود سیکرٹری سپورٹس کے امیدوار ہیں 2  پینلز میں جوڑ پڑے گا۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.