ایل سی سی آئی اور پی آئی پی ایف اے کا ایس ایم ایز کے مالیاتی و ٹیکس امور میں معاونت پر اتفاق

ایل سی سی آئی  اور  پی آئی پی ایف اے کا ایس ایم ایز کے مالیاتی و ٹیکس امور میں معاونت پر اتفاق
View on original source
زمرہ: کاروبار
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2026ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایل سی سی آئی)اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس اکائونٹنٹس (پی آئی پی ایف اے)نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مالیاتی، ٹیکس اور اکائونٹنگ امور میں درپیش مشکلات کے حل اور پیشہ ورانہ رہنمائی کےلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے، اس سلسلے میں دونوں ادارے کاروباری برادری کو فنانس بل، ٹیکس قوانین میں ہونے والی ترامیم، نئی قانون سازی، ٹیکس فائلنگ اور اکائونٹس کی تیاری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کےلئے مشترکہ سیمینارز اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کریں گے۔ ایل سی سی آئی کی جانب سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس اکائونٹنٹس کے وفد نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی سے ملاقات کی۔ وفد میں صدر پی آئی پی ایف اے عثمان احسان، کنوینر فرحان دلاور شیخ، ڈائریکٹر نعیم اختررندھاوا، لاہور بورڈ کے ممبرا ن ابن عباس اشرف اور شوکت حسین چوہدری شامل تھے جبکہ اس موقع پر لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر ممبر محمد یاسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کاروباری برادری کو درپیش مالیاتی و ٹیکس مسائل، ایس ایم ایز سیکٹر کے اکائونٹنگ اور ٹیکسیشن سے متعلقہ امور میں مشکلات کے حل اور دونوں اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفد نے پی آئی پی ایف اے کے اغراض و مقاصد، تنظیمی ڈھانچے، پیشہ ورانہ خدمات اور سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ وفد نے اکائونٹنگ اور مالیاتی شعبے میں ادارے کے کردار اور کاروباری اداروں کو پیشہ ورانہ معاونت فراہم کرنے کے مختلف پہلوئوں سے بھی آگاہ کیا ۔لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ملکی معیشت، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں تاہم انہیں ٹیکس قوانین، اکائونٹنگ اور مالیاتی معاملات میں متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایس ایم ایز کو جدید کاروباری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ضروری ہے کہ انہیں ٹیکس امور، اکائونٹس مرتب کرنے، ٹیکس فائلنگ اور نئی قانون سازی کے حوالے سے مستند اور بروقت رہنمائی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی پی ایف اے اپنے پیشہ ورانہ تجربے اور مہارت کے ذریعے ایس ایم ایز کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے جس سے کاروباری اداروں کو مالیاتی معاملات بہتر انداز میں چلانے اور قانونی تقاضے پورے کرنے میں مدد ملے گی۔ ملاقات کے دوران اتفاق رائے کیا گیا کہ دونوں ادارے مشترکہ طور پر آگاہی سیمینارز اور تربیتی پروگرام منعقد کریں گے جن میں فنانس بل، ٹیکس قوانین میں تبدیلیوں، نئی قانون سازی، ٹیکس فائلنگ کے طریقہ کار اور اکائونٹس کی تیاری سے متعلق عملی معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ کاروباری افراد کو پالیسیوں اور قانونی تقاضوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے بروقت آگاہ رکھا جا سکے۔ اس موقع پر صدر پی آئی پی ایف اے عثمان احسان نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی کو شیلڈ بھی پیش کی۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.