کراچی میں آج موسم خشک رہنے اور رات میں خنکی کی پیشگوئی

کراچی میں آج موسم خشک رہنے اور رات میں خنکی کی پیشگوئی
View on original source
زمرہ: سیا حت
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم خشک رہنے اور رات میں خنکی کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کاموجودہ تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کی کمی سے خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بارشوں میں غیر معمولی کمی کے باعث سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر اور محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ سندھ میں عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص اور سجاول کے بعض علاقوں جبکہ بلوچستان میں چاغی اور واشک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں ستمبر کے دوران معمول سے نوے فیصد، اکتوبر میں سو فیصد جبکہ نومبر کے پہلے بیس دنوں میں ننانوے فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ بلوچستان میں بھی اکتوبر اور نومبر کے دوران معمول سے کہیں کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں، بارشوں میں مسلسل کمی سے آئندہ تین ماہ کے دوران خشک سالی کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ بارشوں کی کمی! سندھ اور بلوچستان میں ہائی الرٹ جاری بارشوں کی کمی سے گندم سمیت ربیع کی فصلیں، زیرِ زمین پانی کے ذخائر اور مویشی پالنے والے خاندان متاثر ہو سکتے ہیں۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ احتیاطی الرٹ ہے، ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.