پاسپورٹ کی تجدید کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنے کی ہدایت

پاسپورٹ کی تجدید کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنے کی ہدایت
View on original source
زمرہ: مکس
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنے کی ہدایت کر دی۔محمد علی رندھاوا نے تمام زونل ہیڈز کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس کی صدارت کی، جس میں ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کی مجموعی کارکردگی، عوامی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ہدایت کی کہ تمام زونل ہیڈز اپنے متعلقہ زونل دفاتر اور ماتحت پاسپورٹ دفاتر کو ماڈل دفاتر میں تبدیل کریں، جہاں صفائی، نظم و ضبط، مناسب ماحول اور پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلیے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تمام زونل ہیڈز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ ایف آئی اے زونل دفاتر کے ساتھ رابطہ رکھیں اور ایجنٹ و ٹاؤٹ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ دفاتر سے ان کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ کیش لیس پاسپورٹ فیس ادائیگی نظام سے متعلق آگاہی ویڈیوز تمام پاسپورٹ دفاتر میں نمایاں طور پر چلائی جائیں تاکہ درخواست گزاروں کو ادائیگی کے جدید طریقہ کار سے آسانی سے آگاہ کیا جا سکے۔ڈی جی نے مزید ہدایت کی کہ پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس سے متعلق بینرز اور سٹینڈیز تمام پاسپورٹ دفاتر میں نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں تاکہ عوام اس سہولت سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ جن درخواست گزاروں نے اپنے پاسپورٹس تاحال وصول نہیں کیے ان سے فوری رابطہ کر کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تجدیدِ پاسپورٹ کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر پراسیس کیا جائے تاکہ عوام کو تیز، منظم اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.