اگست 10, 2026 اگست 10, 2026 0 تبصرے
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ محسن رضائی کی ایرانی سلامتی کونسل میں شمولیت رہبرِ اعلیٰ کے اعتماد کی علامت ہے، جنرل محسن رضائی ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مخلص سپاہی ہیں۔ٹرمپ حملوں کی دھمکیاں دے کر انہیں منسوخ کرکے 'تھیٹر ڈپلومیسی' کر رہے ہیں اسلامی نظام آج تاریخ کے حساس ترین دور سے گزر رہا ہے، آج دنیا نے سمجھ لیا ہے کہ ایران کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ رہبر اعلیٰ کی قیادت میں عوامی، فوجی، سفارتی میدان میں ملی اتحاد و یکجہتی موجود ہے، ایرانی عوام دشمن کو اس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں۔انہوں نے اعلیٰ سلامتی کونسل میں شمولیت پر جنرل محسن رضائی کو مبارک باد دی ہے۔
(0)تبصرے