شی لیگ فٹبال :سینئر کیٹیگر ی میں اسلام آبادسٹی ٹا پ پر

شی لیگ فٹبال :سینئر کیٹیگر ی میں اسلام آبادسٹی ٹا پ پر
View on original source
زمرہ: کھیل
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
شی لیگ فٹبال :سینئر کیٹیگر ی میں اسلام آبادسٹی ٹا پ پر اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم کے فٹسال گراؤنڈز میں جاری شی لیگ فٹبال کی سینئرز کیٹیگری میں اسلام آباد سٹی نے فٹ بال فیکٹری کو 3-0سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ اسلام آباد سٹی کی طرف سے فاطمہ ،علینا اور آمل نے گول کئے ۔دوسرے میچ میں سمرز کی ٹیم نے حریف کو 13-0سے مات دی ، کپتان اسرا سعید نے ہیٹرک کی جبکہ فاطمہ خان، زینب اور ہاجرہ نے دو دو گول کئے ۔جونیئر کیٹیگر ی میں مڈفیلڈ ایف سی نے سٹرائیکرز کو 3-2 سے ہرا کرمسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔ وائبرنٹ نے بھی حریف ٹیم کو 13-0سے ہرایا جس میں سمر نے پانچ گول داغے جبکہ خدیجہ اور حیا نے 2،2گول کئے ۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.