بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت

بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت
View on original source
زمرہ: سیا حت
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
کراچی: بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پری ڈیپارچر فیسیلی ٹیشن ڈیسک فعال کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’پری ڈیپارچر فیسیلی ٹیشن ڈیسک‘ فعال کر دیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ یہ اقدام ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی خصوصی ہدایات پر اٹھایا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد مسافروں کے لیے سفری عمل کو آسان بنانا اور انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی یا غیر ضروری تاخیر سے بچانا ہے۔ FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ فیسیلی ٹیشن ڈیسک کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن کے طریقہ کار اور سفری دستاویزات سے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق بیرونِ ملک روانگی سے قبل مسافروں کے تحفظات اور درپیش مسائل کو بھی فوری طور پر دور کیا جا رہا ہے۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.