آسٹریا کے خلاف متنازع جشن پر اسرائیلی فٹبالر کو میدان سے نکال دیا گیا

آسٹریا کے خلاف متنازع جشن پر اسرائیلی فٹبالر کو میدان سے نکال دیا گیا
View on original source
زمرہ: کھیل
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
ابو فرخی نے دوسرے ہاف کے آغاز میں آسٹریا کے خلاف گول اسکور کیا اور جشن منانے منانے پر انہیں ریڈ کارڈ دِکھا دیا گیا اسرائیل کے 20 سالہ فارورڈ سید ابو فرخی کو آسٹریا کے خلاف میچ میں گول کرنے کے بعد متنازع جشن منانے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ لنز میں کھیلے گئے میچ میں ابو فرخی نے دوسرے ہاف کے آغاز میں آسٹریا کے خلاف گول اسکور کر کے اسکور برابر کیا اور جشن منانے کے لیے کارنر فلیگ کی جانب دوڑ گئے۔ انہوں نے کارنر فلیگ کو زمین سے نکالا، اسے ہاتھ پر رکھا اور گھٹنے کے بل بیٹھنے کے بعد اچانک اسے اپنے سر کے اوپر سے آگے کی جانب اٹھایا۔ ریفری نے اس حرکت پر انہیں دوسرا یلو کارڈ دکھایا، جس کے نتیجے میں وہ ریڈ کارڈ کے ذریعے میدان سے باہر ہوگئے۔ ابو فرخی کے جشن نے سوشل میڈیا اور فٹبال حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔ بعض افراد نے ان کے اشارے کو بندوق چلانے کے انداز سے مشابہ قرار دیا جبکہ کچھ کے مطابق وہ اس حرکت کے ذریعے اسنوکر یا پول شاٹ کی نقل کر رہے تھے۔ انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ (آئی ایف اے بی) کے قانون 12 کے تحت گول کے جشن کے دوران ایسا طرزِ عمل جسے اشتعال انگیز یا تحقیر آمیز سمجھا جائے، یلو کارڈ کا باعث بن سکتا ہے۔ اگرچہ قوانین میں جشن کے دوران کارنر فلیگ نکالنے پر مخصوص پابندی موجود نہیں لیکن اسے قانون 12 کے تحت غیر کھیل کے رویے کے زمرے میں سزا دی جا سکتی ہے۔ ریفری اپنے صوابدیدی اختیار کے تحت فلیگ کے ساتھ کیے گئے اشارے کو بھی قانون کی خلاف ورزی تصور کرسکتا ہے۔ آسٹریا کے خلاف متنازع جشن پر اسرائیلی فٹبالر کو میدان سے نکال دیا گیا ہاردک پانڈیا اور بمراہ کی ورلڈ کپ میں شمولیت، گوتم گمبھیر کا بڑا بیان وینزویلا انڈر 20 فٹبال ٹیم پر گولڈ میڈل جیتنے کے بعد شکست خوردہ ٹیم کا حملہ ایشین گیمز: ہانگ کانگ نے عمان، نیپال نے افغانستان کو شکست دے دی ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے دو میڈلز یقینی ہوگئے مارکو جینسن کے ناقابل یقین کیچ نے سب کو حیران کردیا

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.