انگلش پریمیئر لیگ،لیورپول اور ہل سٹی نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ،لیورپول اور ہل سٹی نے اپنے میچز جیت لئے
View on original source
زمرہ: کھیل
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
لندن۔23نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو بآسانی 0-4 گول ہرا دیاجبکہ ہل سٹی نے برائٹن اینڈ ہوو البیون کو 0-2 گول سے مات دی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 35 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اینفیلڈ ،لیورپول،انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان لیورپول اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں لیورپول کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو بآسانی 0-4 گول سے ہرا دیا۔ یہ لیورپول کی ای پی ایل میں چھٹی فتح ہے۔ ڈومینک سوبوسزلائی،فلورین ورٹز،ریو نگوموہا اوروکٹر میونز نے ایک، ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کرسکی۔ ادھر ایم کے ایم سٹیڈیم، ہل، انگلینڈ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں میزبان ہل سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میزبان ہل سٹی نے برائٹن اینڈ ہوو البیون کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ ہل سٹی کی جانب سے اولیور میک برنی نے دونوں گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ ہل سٹی کی ای پی ایل میں اپنے 11 میچوں میں تیسری فتح ہے اور وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر گیارہویں نمبر پر ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آرسنل،ایسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،چیلسی،کووینٹری سٹی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم ،ہل سٹی،اپسوچ ٹاؤن،لیدز یونائیٹڈ،لیورپول،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیو کیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ ،ٹوٹنہام ہاٹ پوراور سنڈر لینڈشامل ہیں۔ [رپورٹ: تیز خبر نیوز مانیٹرنگ ڈیسک]

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.