Lahore: Video of Women Before Going to Police Station Emerges Following Death in Police Custody

Image
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
پولیس کے مطابق موبائل ویڈیو معاملے کی انکوائری کا حصہ بنا دی گئی لاہور: ٹاؤن شپ پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت کے معاملے پر دونوں خواتین کی پولیس حراست میں جانے سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین ٹاؤن شپ بی بلاک میں علاقہ مکینوں سے تکرار کرتی رہیں، علاقہ مکین مبینہ طور پر واردات میں ہتھیائی گئی رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔ خواتین نے پولیس کے پہنچنے سے قبل جائے وقوعہ سے نکلنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق موبائل ویڈیو معاملے کی انکوائری کا حصہ بنا دی گئی، خواتین کی ہلاکت کی انکوائری ضابطہ فوجداری کے تحت جاری ہے اور انکوائری مکمل ہونے پر تمام شواہد سامنے لائے جائیں گے۔

(0)تبصرے