جڑواں بہنوں کا رزلٹ بھی جڑواں، میٹرک میں یکساں نمبر حاصل کیے!

Image
View on original source
زمرہ: مکس
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
لاہور (10 اگست 2026): جڑواں بچوں کی کچھ عادات ایک جیسی ہوتی ہیں لیکن لاہور میں تو جڑواں بہنوں نے کمال کرتے ہوئے میٹرک کے امتحان میں یکساں نمبر حاصل کر لیے۔ کہا جاتا ہے کہ جڑواں بچوں کی کچھ عادات ایک جیسی ہوتی ہیں۔ تاہم قصور کی دو جڑواں بہنوں نے ایسا نا قابل فراموش کارنامہ انجام دیا ہے کہ سب حیران رہے گئے ہیں۔ یہ قصور کے ایک ٹریفک عمران منیر وارڈن کی جڑواں بیٹیاں عریبہ عمران اور ہادیہ عمران ہیں، جنہوں نے ایک ہی گھر میں آنکھ کھولی، ایک ہی تربیت کا مرکز رہا۔ ایک جیسی محنت کی تو نتیجہ بھی ایک جیسا ہی نکلا اور دونوں بہنوں نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں حیران کن کارنامہ انجام دیا۔ لاہور بورڈ کے تحت کے میٹرک امتحانات میں دونوں بہنوں نے 1200 میں سے 1183 اور 1183 نمبرز حاصل کیے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں بہنوں کا امتحانی سینٹر الگ الگ اور ایک دوسرے سے کافی دور تھا، اور دونوں کے رول نمبرز بھی سیریل میں کافی دور بالترتیب 112143 اور 113757 تھے۔ اس لیے ایک دوسرے کی چیٹنگ کا سوال بھی پیدا نہیں ہوتا۔ تاہم جس طرح یہ جڑواں رہیں تو اس کا نتیجہ بھی جڑواں ہی آیا۔ دونوں بہنوں نے نہ صرف شاندار نمبر حاصل کیے، تاہم ایک جیسے نمبروں نے اس کامیابی کو مزید خاص اور یادگار بنا دیا۔ اس واقعے پر دونوں طالبات بھی حیران ہیں۔ طالبہ عریبہ عمران کا کہنا تھا ہم اکھٹا پڑھتی تھیں اور پڑھائی کو ایک ہی وقت دیتی تھیں۔ تاہم ایک جیسے نمبر آنا واقعی عجوبہ ہوگیا ہے۔ ہمارے تو امتحانی مراکز بھی کئی کلومیٹر کے فاصلے پر تھے۔

(0)تبصرے