رہنما پیپلز پارٹی و رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کی دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

رہنما پیپلز پارٹی و رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ  کی دیوالی کے موقع پر  ہندو برادری کو مبارکباد
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2026ء) رہنما پیپلز پارٹی( پی پی پی)و رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی روشنی، امن اور امید کا عالمی تہوار ہے جو انسانیت کو مثبت اقدار کی جانب راغب کرتا ہے،یہ تہوار اندھیرے پر روشنی اور ناانصافی پر انصاف کی علامت ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری پیغام میں ناز بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی کو اپنی سیاسی جدوجہد کا بنیادی اصول بنایا ،پیپلز پارٹی کا نظریہ واضح ہے کہ ریاست میں تمام شہری بلا تفریق مذہب و نسل برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے متفقہ آئین میں پاکستان میں موجود ہر شہری پر مذہب کے حقوق کو آئینی تحفظ فراہم کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے رواداری پر مبنی سیاست کو فروغ دے کر انتہا پسندانہ سوچ کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کی سیاسی نمائندگی کے لیے مؤثر قانون سازی کی جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ترقی پسند پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔ ناز بلوچ نے کہا کہ ہندو برادری ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر، عمرکوٹ اور ملک بھر میں ہندو برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں، پیپلز پارٹی اقلیتوں کو قومی دھارے میں مکمل شراکت دار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ ناز بلوچ نے کہا کہ دیوالی کا پیغام ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ تنوع ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل اسی میں ہے کہ ہم ایک دوسرے کے تہواروں کا احترام کر کے قومی یکجہتی کو مضبوط کریں، ہماری کوشش ہے کہ پارلیمان میں اقلیتوں کے مسائل پر قانون سازی کو مزید مؤثر اور عملی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذہبی آزادی ہر شہری کا بنیادی انسانی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،ہمیں نفرت اور تعصب کی دیواروں کو گرا کر محبت اور مساوات کو اپنانا ہوگا۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.