لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری

لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
سخت سکیورٹی انتظامات، 27 ہزار سے زائد ووٹرز، پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ لاڑکانہ میں 3 مختلف حلقوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یونین کونسل 28 رشید وگن، ٹاؤن کمیٹی باڈہ کے وارڈ 12 اور یونین کونسل 10 رتوڈیرو کی خالی نشستوں پر رائے دہی کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان 3 حلقوں میں کل 27 ہزار 678 رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا مقابلہ آزاد امیدواروں کے ساتھ ہے۔ اس سے قبل خالی ہونے والی کل 9 بلدیاتی نشستوں میں سے 6 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ان حلقوں میں مجموعی طور پر 19 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے 308 پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹرز بلاخوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.