گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کیس؛ اہم چشم دید گواہان کے بیانات ریکارڈ

گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کیس؛ اہم چشم دید گواہان کے بیانات ریکارڈ
View on original source
زمرہ: مکس
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کیس؛ اہم چشم دید گواہان کے بیانات ریکارڈ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء صفائی کو جراح کی ہدایت کر دی اسلام آباد: گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کیس میں استغاثہ کے دونوں اہم چشم دید گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ سرکار کی جانب سے اسپیشل پراسکیوٹر راجا نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسکیوٹر راجا نوید حسین نے دلائل دیے کہ وکلاء صفائی آج ہی گواہان پر جرح کریں، ہم نے 20 گواہان کے بیانات کروا لیے مگر جرح نہیں ہو رہی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء صفائی کو جراح کی ہدایت کر دی جبکہ اگلی استغاثہ کے بقیہ تمام گواہان کو طلب کر لیا۔ کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، کیس کی مزید سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.