عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی

عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
View on original source
زمرہ: کاروبار
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری طور پر روک دی۔ عدالت نے اضافی پریمیم کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اوگرا اور تمام لائسنس ہولڈر کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا۔ایل پی جی کی اضافی پریمیم وصولی کے معاملے پر اوگرا اور متعلقہ کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا گیا۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل بابر مرتضیٰ خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار 40 سے زائد کمپنیوں کی جانب سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ نے دلائل دیے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایل پی جی کمپنیاں اضافی پریمیم کے نام پر غیر قانونی وصولیاں کر رہی ہیں، مارکیٹنگ کمپنیوں سے اضافی پریمیم کی وصولی قانون کے خلاف ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ گیس عام آدمی کے استعمال کی چیز ہے، کمپنیوں کو رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اضافی پریمیم کی وصولی سے شہریوں کو مہنگی گیس خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.