امریکی بندرگاہوں اور کارگو جہازوں پر روزانہ ہزاروں سائبر حملے

امریکی بندرگاہوں اور کارگو جہازوں پر روزانہ ہزاروں سائبر حملے
View on original source
زمرہ: مکس
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
امریکی بندرگاہوں اور کارگو جہازوں پر روزانہ ہزاروں سائبر حملے گزشتہ سال بحری شعبے میں سائبر واقعات میں 17 فیصد اضافہ ہوا امریکا کی بندرگاہوں اور کارگو جہازوں کو سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے، جہاں روزانہ ہزاروں مرتبہ سائبر حملوں کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان حملوں میں بندرگاہوں کے ڈیجیٹل نظام، بحری جہازوں کے مواصلاتی نیٹ ورکس اور کارگو کی نقل و حرکت سے متعلق کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کی پورٹ آف کارپس کرسٹی، جو امریکا سے خام تیل برآمد کرنے کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے، روزانہ سینکڑوں بلکہ بعض اوقات ہزاروں سائبر حملوں کی کوششوں کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ بندرگاہ روزانہ تقریباً 23 لاکھ بیرل خام تیل کی برآمدات سنبھالتی ہے۔ دوسری جانب لاس اینجلس کی بندرگاہ نے اگست میں سائبر حملوں کی تقریباً 12 کروڑ کوششیں ناکام بنانے کی اطلاع دی، جبکہ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق گزشتہ سال بحری شعبے میں سائبر واقعات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.