کالج سے بھاگ کر ٹیسٹ میچ دیکھنے والے نوجوان طلبہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دلچسپ ویڈیو وائرل

کالج سے بھاگ کر ٹیسٹ میچ دیکھنے والے نوجوان طلبہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دلچسپ ویڈیو وائرل
View on original source
زمرہ: کھیل
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
ویلنگٹن(23 نومبر 2026): کالج کی کلاسز چھوڑ کر نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ویلنگٹن ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے والے نوجوان طلبہ ٹی وی کیمروں کی آنکھ سے نہ بچ سکے اور لائیو نشریات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز کا دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے لیے قریبی کالج کے چند طلبہ اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے۔ طلبہ اسٹینڈز میں بیٹھے بڑے پُرسکون انداز میں برگر کھانے میں مصروف تھے کہ اچانک اسٹیڈیم کے کیمروں کا رخ ان کی جانب مڑ گیا اور انہیں بڑی اسکرین سمیت براہ راست ٹی وی پر دکھا دیا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz) جیسے ہی نوجوان شائقین نے اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر خود کو دیکھا تو وہ سٹپٹا گئے اور کیمرے کی نظر سے بچنے کے لیے اپنے چہرے چھپانے کی کوشش کرنے لگے، تاہم اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ کالج سے بھاگ کر میچ سے لطف اندوز ہونے والے ان طلبہ کی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس دلچسپ صورتحال پر میچ کے کمنٹیٹرز نے بھی خوب مزاحیہ تبصرے کیے، جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان طلبہ کا کالج اسٹیڈیم کے بالکل سامنے سڑک پار ہی واقع ہے۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.