ورلڈ بینک کی پاکستان کو عام انتخابات تک معاشی اصلاحات جاری رکھنے کی سفارش

ورلڈ بینک کی پاکستان کو عام انتخابات تک معاشی اصلاحات جاری رکھنے کی سفارش
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
(وقاص عظیم)عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے پاکستان میں ستمبر 2027 میں موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام اور 2029 کے اوائل میں متوقع عام انتخابات کے تناظر میں معاشی خطرات سے نمٹنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے معاشی و ساختی اصلاحات کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مسلسل مالیاتی نظم و ضبط اور مناسب مانیٹری پالیسی کے ذریعے معاشی استحکام بحال کیا ہے، تاہم پائیدار ترقی کے لیے اس استحکام کو برقرار رکھنا لازمی شرط ہے۔  رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ برسوں میں آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل اور انتخابی ماحول کے دوران موجودہ مالیاتی پالیسیوں پر قائم رہنا انتہائی اہم ہوگا۔ عالمی بینک نے تجویز دی ہے کہ حکومت کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا عمل جاری رکھنا چاہیے اور غیر مؤثر توانائی سبسڈیز کی طرف واپس جانے سے ہر صورت گریز کرنا چاہیے۔ مزید برآں مارکیٹ کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے ایک درمیانی مدت کے مالیاتی منصوبے کی تیاری اور اس پر مؤثر عملدرآمد ضروری ہے جو ملکی قرضوں کی پائیداری کے اصولوں سے ہم آہنگ ہو۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ کٹھن اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی بنیادیں مضبوط ہو چکی ہیں اور ملک تیز رفتار اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ عالمی بینک نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو تاریخی 'بوم اینڈ بسٹ' (تیز اتار چڑھاؤ) کے معاشی چکر سے نکل کر پائیدار طور پر بلند شرحِ نمو حاصل کرنا ہوگی، اور وسیع تر ساختی اصلاحات پر عملدرآمد کے ذریعے ہی پاکستان 2050 تک بالائی متوسط آمدنی (Upper Middle Income) والے ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں :  ایس آئی ایف سی کے زیر انتظام پاکستان پرتگال بزنس فورم کل ہوگا

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.