جماعت اسلامی کا احتجاج: کراچی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی

جماعت اسلامی کا احتجاج: کراچی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
کراچی: کراچی ٹریفک پولیس نے کراچی میں جماعت اسلامی کے احتجاج اور دھرنوں کے حوالے سے تریفک ایڈوائزری جاری کردی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج اور دھرنوں کا امکان ہے۔ مرکزی ریلی مزارِ قائد سے شروع ہوگی جبکہ شہر کے مختلف اضلاع میں بھی احتجاجی سرگرمیاں متوقع ہیں۔ احتجاج کے باعث مزارِ قائد، نمائش، صدر، شاہراہِ فیصل، شارعِ پاکستان، یو پی موڑ، پاور ہاؤس چورنگی، ڈیفنس، سی ویو، شارعِ اورنگی، حب ریور روڈ، سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے سمیت مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے، سست روی اور بعض مقامات پر عارضی ٹریفک ڈائیورشن یا سڑکوں کی جزوی بندش کا امکان ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری طور پر متاثرہ علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔ سفر سے قبل متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور اضافی سفری وقت رکھیں۔ ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور ہنگامی امدادی گاڑیوں کو راستہ دینے میں تعاون کریں۔ تازہ ترین ٹریفک صورتحال اور رہنمائی کے لیے کراچی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطے میں رہیں اور FM 88.6 سنتے رہیں۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.