وزیراعظم پاکستان کی آذربائیجان کو یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد

وزیراعظم پاکستان کی آذربائیجان کو یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
8 نومبر آذربائیجان کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر صدر الہام علیوف اور برادر ملک کے عوام کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8 نومبر آذربائیجان کی قوم کی جرأت، عزم اور قربانیوں کی تاریخی یادگار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان نے تقریباً تین دہائیوں بعد اپنی علاقائی سالمیت بحال کی، آذربائیجان کی کامیابی شہداء کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے، آذربائیجان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑا تھا اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات ناقابلِ شکست ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال باکو میں یومِ فتح کی پریڈ میں صدر الہام علیوف کے ہمراہ شرکت کا اعزاز حاصل ہوا، باکو میں یومِ فتح کی پریڈ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاس تھی۔ انہوں نے نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان ترقی کی نئی منازل طے کرتا رہے، جنوبی قفقاز خطہ پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے نام اپنے پیغام میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.