نور حسن کا پاکستان چھوڑنے کے بعد طنزیہ بیان، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Image
View on original source
زمرہ: تفریح
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نور حسن (Noor Hassan)کی جانب سے پاکستان چھوڑنے کے بعد کیا گیا طنزیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ نور حسن کو مقبول ڈرامے ہم سفر میں کردار سے شہرت ملی، اس کے علاوہ وہ متعدد دیگر ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ حال ہی میں ڈرامہ سیریل نور جہاں میں ان کی اداکاری کو بھی ناظرین کی جانب سے سراہا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Noor Hassan (@inoorhassan) نور حسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا، تصویر کے ساتھ انہوں نے طنزیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد پتہ چلا کہ سکون پاکستان سے باہر ہی ہے۔ مزیدپڑھیں:مجھے آج تک نہیں معلوم کہ میں کامیاب کیسے ہوا: عاطف اسلم نور حسن کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے اور اس حوالے سے بحث چھڑ گئی۔ کچھ صارفین نے پاکستان کے بارے میں بیان دینے پر اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ متعدد افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت بھی کی۔

(0)تبصرے