حکومت ملک کومعاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے،شاہدہ قدر

حکومت ملک کومعاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے،شاہدہ قدر
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2026ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے جاری اپنے بیان میںکہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ملک کو معاشی استحکام کی راہ پرگامزن کرنے ،قومی ترقی کے عمل کو تیز کرنے اورعوام کو درپیش مسائل میں کمی لانے کیلئے متعدد اہم اقدامات کررہے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے لانے کیلئے تسلسل ،موثر نگرانی اور ادارہ اجاتی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت کومشکل معاشی حالات، مہنگائی، توانائی کے شعبے کے مسائل اور عالمی معاشی دبائوجیسے چیلنجز کا سامنا ہے تاہم حکومت معیشت کی بہتری،سرمایہ کاری کے فروغ،کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اورقومی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، ملکی معیشت کی بحالی محض حکومتی دعوئوں سے نہیں بلکہ پالیسیوں کے موثر نفاذ ،پیداواری شعبوں کی ترقی اور عام شہری تک ریلیف پہنچانے سے ممکن ہوگی ،اس لئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ان کے ثمرات عوام تک منتقل کرنابھی اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔ مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیرنے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے،ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے اورعوامی فلاح کیلئے سیاسی جدوجہد کی ہے،میاں نوازشریف نے اپنے سیاسی سفر میں موٹرویز،توانائی، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کوفرغ دینے پر توجہ دی جبکہ وزیراعظم شہبازشریف انتظامی رفتار،ترقیاتی سرگرمیوں اور معاشی بحالی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا سیاسی موقف یہ ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ،معاشی ترقی اور اداروں کے درمیان آئینی ہم آہنگی کوفروغ دے کر ہی قومی مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے، سیاسی اختلافات جمہوری نظام کاحصہ ہیں تاہم قومی مفادکے معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کوتعمیری کردار اداکرناچاہئیے اور عوامی مسائل کو سیاسی محاذ آرائی کی نذر نہیں ہونے دیناچاہئیے۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.