اگست 10, 2026 اگست 10, 2026 0 تبصرے
کراچی/ اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کے معاملے پر وفاقی حکومت اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔وفاقی حکومت کی جانب سے مذاکرات میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک، وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور وزارت خزانہ کے نمائندے شریک ہیں۔آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے صدر ملک شہزاد اعوان سمیت اتحاد کے رہنما چوہدری قمر زمان گل، ملک شبر خان، نثار حسین جعفری، امداد حسین نقوی اور چوہدری اویس مذاکرات میں شریک ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ٹرانسپورٹ رہنماو¿ں کے مطابق کراچی سے چترال تک چھوٹی بڑی مال بردار گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہیں۔
(0)تبصرے