جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے ’محفوظ دوا‘ ایپ کا افتتاح منگل کو ہوگا

جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے ’محفوظ دوا‘ ایپ کا افتتاح منگل کو ہوگا
View on original source
زمرہ: صحت
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
اسلام آباد: ملک سے جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم رواں ماہ میڈیسن ٹو ڈی بار کوڈ ایپ ’’محفوظ دوا‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق محفوظ دوا ایپ کا افتتاح 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ایپ کے ذریعے جعلی ادویات کی نشان دہی اور ان کا خاتمہ ممکن ہوگا، جب کہ صارف دوا کے پیکٹ پر موجود ٹو ڈی بار کوڈ کے ذریعے اس کی از خود تصدیق کر سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صارف ایپ کے ذریعے دوا کی میعاد، استعمال اور قیمت کے بارے میں مستند معلومات بھی حاصل کر سکے گا۔ ادویات پر ٹو ڈی بار کوڈ لازمی قرار ذرائع کے مطابق ہیومن اور ویٹرنری فارما کمپنیوں کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عمل درآمد لازم ہے۔ ملک بھر کے دوا ساز اداروں اور امپورٹرز کے لیے بھی اس نظام پر عمل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ 9 اکتوبر سے ہر دوا پر منفرد ٹو ڈی ڈیٹا بار کوڈ اور سیریل نمبر درج کرنا لازم ہے، جب کہ ٹو ڈی بار کوڈ کے بغیر دوا کی درآمد اور فروخت پر پابندی عائد ہے۔ آنتوں کا عام بیکٹریا بڑی آنت کے کینسر کا سبب کیسے بن سکتا ہے؟ ذرائع کے مطابق 9 اکتوبر سے قبل تیار کردہ ادویات کے بیچز اور اس تاریخ سے پہلے درآمد کی گئی ادویات کو ٹو ڈی بار کوڈ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میڈیسن ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی ذمہ دار ہوگی۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.