ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا
View on original source
زمرہ: کاروبار
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، شمالی علاقوں میں قیمتوں میں کمی جبکہ جنوبی علاقوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 19 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1,569 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.25 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1,588 روپے تھی۔اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1597 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.47 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت,1589 روپے تھی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1,504 روپے، راولپنڈی میں 1,494 روپے، گوجرانوالہ میں 1,650 روپے، سیالکوٹ میں 1,600 روپے، لاہور میں 1,643 روپے، فیصل آباد میں 1,550 روپے، سرگودھا میں 1,610 روپے، ملتان میں 1,611 روپے، بہاولپور میں 1,650 روپے، پشاور میں 1,562 روپے اور بنوں میں 1,380 روپے ریکارڈ کی گئی۔جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1,491 روپے، حیدرآباد میں 1,607 روپے، سکھر میں 1,650 روپے، لاڑکانہ میں 1,523 روپے، کوئٹہ میں 1,610 روپے جبکہ خضدار میں 1,700 روپے ریکارڈ کی گئی۔ [رپورٹ: تیز خبر نیوز مانیٹرنگ ڈیسک]

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.