کینیا کے ایلیوڈ کیپچوگے نے میلبورن میراتھن جیت لی

کینیا کے ایلیوڈ کیپچوگے نے میلبورن میراتھن جیت لی
View on original source
زمرہ: کھیل
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
کینیا کے ایلیوڈ کیپچوگے نے میلبورن میراتھن جیت لی اولمپک چیمپئن نے 2گھنٹے ، 9منٹ اور 10سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا نیوزی لینڈ کی کیملی فرنچ نے خواتین کی ریس 2گھنٹے 28منٹ میں جیت لیمیلبورن (سپورٹس ڈیسک )کینیا کے دو مرتبہ کے اولمپک چیمپئن ایلیوڈ کیپچوگے نے میلبورن میراتھن جیت لی۔ایلیوڈ کیپچوگے نے 2 گھنٹے ، 9 منٹ اور 10 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا، ایلیوڈ کیپچوگے نے دو سیکنڈز کے فرق سے میلبورن میراتھون کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔41 سالہ ایلیوڈ کیپچوگے کی میراتھن میں یہ 17ویں فتح ہے ، ایلیوڈ کیپچوگے نے تین برس کے وقفے کے بعد کسی میراتھن میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے آخری مرتبہ 2023 میں برلن میراتھن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ان کا کہنا ہے میرا جسم اب بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے قابل ہے ، اگلی نسل کے ایتھلیٹس کا مقابلہ کرسکتا ہوں۔میلبورن میراتھن میں آسٹریلیا کے تھامس ڈو کانٹو نے 2 گھنٹے 10 منٹ 35 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کے ہی ریس ایڈورڈز 2 گھنٹے 14 منٹ 33 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔نیوزی لینڈ کی کیملی فرنچ نے خواتین کی ریس 2 گھنٹے 28 منٹ 25 سیکنڈ میں جیت لی، آسٹریلیا کی سینیڈ ڈائیور نے 2 گھنٹے 28 منٹ 49 سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ آئرلینڈ کی نکولا شیریڈن نے 2 گھنٹے 29 منٹ 13 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.