وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں کیلیے خوشخبری!

وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں کیلیے خوشخبری!
View on original source
زمرہ: کاروبار
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
وفاقی حکومت نے ’وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون‘ اسکیم میں نوجوانوں کیلیے قرضوں کی حد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نوجوانوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی۔ یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم میں قرض کی حد 75 لاکھ سے بڑھا کر اب اڑھائی کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ خواتین کے لیے %30 قرضے مختص کیے گئے ہیں جب کہ عمر کی حد 21 سے کم کر کے اب 18 سال کر دی گئی ہے۔ جنوری 2023 سے اب تک 5,81,341 نوجوانوں کو 313.9 ارب روپے کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔ سال 2026-27 میں 2,66,700 نوجوانوں کے لیے 292 ارب روپے کے قرضے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون میں خواتین کیلیے 30 فیصد قرضے مختص کیے جائیں، ان کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے مواقع فراہم کیے جائیں، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں میں شمولیت بڑھانے کے مواقع میسر کیے جائیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نوجوانوں کے لیے خوشخبری! یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم میں قرض کی حد 75 لاکھ سے بڑھا کر اب اڑھائی کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ خواتین کے لیے %30 قرضے مختص کیے گئے ہیں۔ عمر کی حد 21 سے کم کر کے اب 18 سال کر دی گئی ہے۔ جنوری 2023 سے اب تک 5,81,341 نوجوانوں کو 313.9 ارب روپے کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔ سال 2026-27 میں 2,66,700 نوجوانوں کے لیے 292 ارب روپے کے قرضے مختص کیے گئے ہیں۔ اپنا کاروبار، اپنا مستقبل۔ — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 22, 2026

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.