تفریح
اداکارہ منشا پاشا نے نمرہ خان کے شوہر زین حامد کی مبہم سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ زین جیسے معمولی مردوں کی ایسی حرکت ہمیشہ ایک پیچیدہ مسئلہ رہے گی۔
منشا پاشا کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے نے توجہ حاصل کر لی، اس سے قبل مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے بھی نمرہ خان کی حمایت میں پوسٹ شیئر کی تھی۔
مومل خالد نے نمرہ خان سے اظہارِ حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ جس صورتحال سے گزر رہی ہیں، اس پر وہ دل گرفتہ ہیں، انہوں نے نمرہ کو موردِ الزام ٹھہرانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لوگوں پر زوردیا کہ وہ فیصلہ سنانے کے بجائے ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر نمرہ خان کی دوسری شادی ختم ہونے افواہیں زیر گردش ہیں، اس معاملے نے اس وقت طول پکڑا جب نمرہ خان کی شادی کی پوسٹ انسٹاگرام سے غائب ہوگئی، تاہم اس کے بعد اداکارہ نے ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ نیچے کی ہے تاکہ نظر نہ لگ جائے۔
اس کے بعد اداکارہ کی جانب سے مبہم سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئیں، جس سے طلاق کی افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔
(0)تبصرے