موسم سرما سے قبل 3 ہنگامی ہیلتھ ایڈوائزریز جاری

موسم سرما سے قبل 3 ہنگامی ہیلتھ ایڈوائزریز جاری
View on original source
زمرہ: صحت
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
اسلام آباد: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے موسم سرما سے قبل صحت سے متعلق تین ایڈوائزریز جاری کردیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے موسمی فلو، اسموگ اور ویکسین سے بچاؤ کی بیماریوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سردیوں میں شدید اسموگ، موسمی فلو اور ویکسین سے بچاؤ کی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق خسرہ، ڈفتھیریا، کالی کھانسی اور تشنج جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خطرہ ہے۔ این آئی ایچ نے وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کو ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے، ویکسی نیشن کوریج میں کمی دور کرنے کے لیے معمول اور کیچ اپ امیونائزیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ادارے نے بیماریوں کی بروقت تشخیص، لیبارٹری تصدیق اور یکساں طبی علاج یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے موسم سرما میں مریضوں کی متوقع تعداد میں اضافے کے پیش نظر اسپتالوں کو مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ این آئی ایچ نے عوام میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم چلانے، صحت کے اداروں اور متعلقہ حکام کو حفاظتی اقدامات فوری نافذ کرنے اور شدید اسموگ کے باعث سانس اور دل کی بیماریوں کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.