کراچی، شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار

کراچی، شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد شہر قائد میں شاہین فورس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی شاہین فورس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ اسٹار گراؤنڈ مرکزی قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 387 سالہ شاہ رخ بیگ ولد عرفان بیگ کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے پولیس کو اپنا نام اسلم پرویز بتایا۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.