جھیل سیف الملوک جانے والی سڑک دوبارہ سیاحوں کے لیے کھل گئی

جھیل سیف الملوک جانے والی سڑک دوبارہ سیاحوں کے لیے کھل گئی
View on original source
زمرہ: سیا حت
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
ضلعی انتظامیہ نے موسم میں بہتری کے بعد سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک جانے والی سڑک دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق اب سیاح روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جھیل سیف الملوک روڈ پر سفر کر سکیں گے۔ ایک ہفتہ قبل خراب موسمی صورتحال اور سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر اس سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ جھیل روڈ کو صرف سیاحوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا تھا۔ مزید بتایا گیا کہ اگر موسم دوبارہ خراب ہوتا ہے تو اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حالات کا جائزہ لے کر جھیل روڈ کو دوبارہ بند کرنے کے اختیارات رکھتے ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی سفری ایڈوائزری اور موسمی پیشگوئی کی روشنی میں کسی بھی وقت جھیل سیف الملوک روڈ کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔ سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل موسم اور سرکاری سفری ہدایات ضرور چیک کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.