بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست پر سماعت ملتوی

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست پر سماعت ملتوی
View on original source
زمرہ: مکس
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
November 23, 2026 · اہم خبریں اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی ہے۔ عدالت کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان خود بھی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے وکیل شمسہ کیانی اور خالد یوسف چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی کارروائی کے دوران فریقین کے دلائل سنے گئے اور عدالت نے بیرسٹر گوہر کو باضابطہ طور پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے مزید کارروائی اور سماعت کو 23 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.