واحدٹیسٹ ،بنگلہ دیش کو افغانستان پر329رنزکی برتریٍ

واحدٹیسٹ ،بنگلہ دیش کو افغانستان پر329رنزکی برتریٍ
View on original source
زمرہ: کھیل
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
واحدٹیسٹ ،بنگلہ دیش کو افغانستان پر329رنزکی برتریٍ واحدٹیسٹ ،بنگلہ دیش کو افغانستان پر329رنزکی برتری افغان ٹیم 240رنزپرڈھیر ، حسن محمود ہیٹرک کرنیوالے پہلے بنگلہ دیشی پیسرابوظہبی (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش نے افغانستان کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 6وکٹوں پر 233رنزبناکر 329رنز کی برتری حاصل کرلی ۔کھیل کے تیسرے دن افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے پہلی اننگز کے سکور346رنز کے جواب میں 240رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی ،کپتان رحمت شاہ نے 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،حسن محمود نے 5وکٹیں حاصل کیں جس میں شاندار ہیٹرک بھی شامل ہے ،وہ بنگلہ دیش کی طر ف سے ہیٹرک کرنیوالے پہلے فاسٹ باؤلر ہیں ،انہوں نے عصمت عالم ،قیس احمد اورضیا الرحمٰن کی وکٹ لی ، ان سے قبل سپنرز آلوک کپالی اورسوہاگ غازی ہیٹر ک کرچکے ہیں ۔بنگلہ دیش نے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک 6وکٹوں پر 233رنزبنائے ،کپتان نجم الحسن شانتو 82اور مشفق الرحیم 81رنزبناکرآؤٹ ہوئے ۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.