محکمہ موسمیات کا کراچی کے موسم سے متعلق اہم بیان

محکمہ موسمیات کا کراچی کے موسم سے متعلق اہم بیان
View on original source
زمرہ: سیا حت
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
کراچی: محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں مشرقی سمت سے7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ پارہ 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں موسم خشک اور رات خنک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھارت سے آلودہ ہوائیں جنوب مشرقی سمت سے آ رہی ہیں، جب کہ ہوا کی رفتار 5 سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 267 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کے آغاز کے ساتھ دھند کا عنصر نمایاں ہو رہا ہے۔ فضائی معیار کی مسلسل نگرانی اور آلودگی کے ذرائع پر کنٹرول کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ دوپہر کے وقت ہوا کی رفتار اور درجہ حرارت میں بہتری کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں بھی بہتری متوقع ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر زیادہ آلودگی والے علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں، پلاسٹک اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کی انسپیکشن کی گئی۔ بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 263 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی، خلاف ورزی پر 2 یونٹس سیل کیے گئے، جب کہ ایک صنعتی یونٹ کے خلاف مقدمہ درج اور 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.