روسی خبر رساں ادارے اسپٹنک کی اردو سروس کا باقاعدہ آغاز

روسی خبر رساں ادارے اسپٹنک کی اردو سروس کا باقاعدہ آغاز
View on original source
زمرہ: مکس
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
November 23, 2026 · اہم خبریں روسی خبر رساں ادارے اسپٹنک نے اردو نیوز سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو پاکستان کی قومی زبان اردو کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے، اور اسپٹنک اردو زبان میں نیوز چینل شروع کرنے والا پہلا روسی خبر رساں ادارہ بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اسپٹنک اردو سروس کے آغاز پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں ادارے کی انتظامیہ اور ادارتی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی سروس پاکستان اور روس کے عوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، عوامی روابط اور افہام و تفہیم کو مزید فروغ ملے گا۔ سرکاری دستاویزات اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسپٹنک کے اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر اردو زبان کے قارئین تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ آغاز کے موقع پر روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسپٹنک کے ماسکو اسٹوڈیو میں اپنا پہلا خصوصی انٹرویو اردو زبان میں ریکارڈ کروایا، جس میں انہوں نے پاک روس تعلقات اور میڈیا روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کے متوقع دورۂ روس سے قبل اس سروس کا آغاز انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے، جن میں تجارت، توانائی، تعلیم اور ثقافت کے شعبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے ماسکو کے لیے پہلی مال بردار ٹرین بھی رواں سال کے اختتام تک روانہ کی جائے گی جو تفتان اور ایران کے راستے روس پہنچے گی۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.