منشاء اللہ بٹ کا اقبال منزل کا دورہ، یومِ اقبال کے موقع پر کیک کاٹا

منشاء اللہ بٹ کا اقبال منزل کا دورہ، یومِ اقبال کے موقع پر کیک کاٹا
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
×لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2026ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل محمد منشاء اللہ بٹ نے شاعرِ مشرق حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے سلسلے میں اقبال منزل سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یومِ اقبال کی مناسبت سے کیک کاٹا اور علامہ اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ مقامی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم مفکر اور شاعر تھے، جنہوں نے اپنے افکار و اشعار کے ذریعے مسلمانوں میں آزادی، خودی، خودداری اور بیداری کا جذبہ پیدا کیا۔ علامہ اقبالؒ کی شاعری آج بھی ہماری قومی و ملی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے امتِ مسلمہ کو اتحاد، اخوت اور عشقِ رسولؐ کا پیغام دیا۔ ان کا یہ شعر مسلمانوں کے لیے اتحاد اور حرم کی پاسبانی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے… ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے، نیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کا عشقِ رسولؐ ان کی فکر و شاعری کا بنیادی حوالہ ہے۔ ان کا یہ پیغام آج بھی اہلِ ایمان کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے… کی محمدؐ سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں، یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ اقبال منانے کا اصل مقصد صرف تقریبات کا انعقاد نہیں بلکہ علامہ اقبالؒ کے افکار، فلسف? خودی، قومی یکجہتی اور نوجوان نسل کے لیے ان کے پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اقبالؒ کے تصورِ خودی اور عمل کے جذبے کو اپناتے ہوئے پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات کو نئی نسل تک پہنچانے اور ان کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.