ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم

ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم
View on original source
زمرہ: کھیل
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
جو 15 کھلاڑی انہیں دیے گئے ہیں، ان سے بہترین کارکردگی لینا ان کی ذمہ داری ہے، قومی ٹیسٹ کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جو 15 کھلاڑی انہیں دیے گئے ہیں، ان سے بہترین کارکردگی لینا ان کی ذمہ داری ہے، جبکہ سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے اور ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں ہوتا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں مثبت چیزیں دیکھنے کو ملیں گی، اسکواڈ میں کئی نئے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو پیغام واضح ہے، کھلاڑیوں کو اپنا قدرتی کھیل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اپنی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے اور وہ روز کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں اور بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ جہاں ان سے رائے طلب کی جاتی ہے، وہ ضرور اپنی تجاویز دیتے ہیں۔ ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم انڈر19ایشیا کپ؛ پاکستان کی بہترین بولنگ، بھارتی ٹیم 208 رنز پر ڈھیر برازیل کے فٹبال کلب نے اسٹار فٹبالر نیمار کے والد کو سی ای او مقرر کر دیا سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں لینے کی امید ہے، پاکستان میں بڑی پرفارمنس دینا چاہتا ہوں: محمد عباس پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سیریز کیلیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر پاکستان ہاکی کی بحالی کے لیے بڑا اقدام، 450 اسکولوں میں ہاکی کا سامان تقسیم

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.