1992 ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم کا اسپیل کبھی نہیں بھول سکتا، کگیسو ربادا

Image
View on original source
زمرہ: کھیل
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
جنوبی افریقی بولر نے وسیم اکرم کی رفتار، مہارت اور میدان میں موجودگی کو خاص طور پر سراہا جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کے اسپیل کو ناقابل فراموش لمحہ قرار دے دیا۔ کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے اپنے پسندیدہ لمحات میں سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف وسیم اکرم کی شاندار کارکردگی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے اہم مرحلے پر انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے پاکستان کو ٹائٹل جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقی بولر نے وسیم اکرم کی رفتار، مہارت اور میدان میں موجودگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم جب گیند کرانے آتے تو ان کے انداز اور توانائی سے واضح ہوتا تھا کہ وہ کھیل پر مکمل غلبہ حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ ربادا نے کہا کہ وسیم اکرم کی اس کارکردگی میں مہارت کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے لیے غیر معمولی جذبہ بھی نمایاں تھا جو اسے ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش ورلڈ کپ لمحہ بناتا ہے۔ — ICC (@ICC) August 10, 2026

(0)تبصرے