انمول بلوچ نے ڈراموں میں زبردستی نکاح دکھانے کے رجحان پر سوال اٹھا دیا

انمول بلوچ نے ڈراموں میں زبردستی نکاح دکھانے کے رجحان پر سوال اٹھا دیا
View on original source
زمرہ: تفریح
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ اور ماڈل انمول بلوچ نے ڈراموں میں جبری شادیوں اور زبردستی نکاح کے مناظر دکھانے کے رواج پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس کہانی کے انداز سے اتفاق نہیں کرتیں، لیکن اس کے باوجود یہ موضوع اکثر ڈراموں کا حصہ بن جاتا ہے۔ انمول بلوچ کو شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے تقریباً ایک دہائی ہوچکی ہے۔ اپنی خوبصورتی، فیشن سینس اور منتخب کرداروں کے باعث انہوں نے مداحوں میں پہچان بنائی۔ حالیہ عرصے میں وہ ’اقتدار‘، ’شدت‘ اور اب ’نشتر‘ جیسے ڈراموں میں کام کرکے مسلسل توجہ حاصل کررہی ہیں۔ ملیحہ رحمان کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ پاکستانی ڈراموں میں اکثر ہیرو کو ہیروئن سے زبردستی شادی کرتے دکھایا جاتا ہے۔ بعض کہانیوں میں دونوں مرکزی کرداروں کو بھی ان کی مرضی کے خلاف رشتہ ازدواج میں باندھ دیا جاتا ہے۔ انمول بلوچ کے مطابق اس رجحان کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ٹی وی اسکرین پر غیر شادی شدہ جوڑے کے درمیان رومانوی تعلق دکھانے سے گریز کیا جاتا ہے، چنانچہ کہانی میں نکاح یا شادی کو اس تعلق کی بنیاد بنا دیا جاتا ہے۔ بعض ڈراموں میں یہ بھی دکھایا جاتا ہے کہ ہیروئن کی شادی کسی دوسرے شخص سے ہونے والی ہوتی ہے، لیکن عین وقت پر ہیرو آکر اس سے نکاح کرلیتا ہے اور پھر ہیروئن کو احساس ہوتا ہے کہ اصل میں وہی اس کا ہم سفر ہے۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ انہیں خود اس طرح کی جبری شادیوں پر مبنی کہانیاں پسند نہیں ہیں اور وہ اس رجحان سے اتفاق نہیں کرتیں۔ تاہم ان کے بقول کسی نہ کسی طرح یہ عنصر اکثر ڈراموں کی کہانی میں شامل ہوجاتا ہے۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.