نجی سکولز کا نیا تعلیمی سال ایک ماہ قبل شروع کرنے کا فیصلہ

نجی سکولز کا نیا تعلیمی سال ایک ماہ قبل شروع کرنے کا فیصلہ
View on original source
زمرہ: مکس
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فروری میں ماہِ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظرلاہور کے بیشتر نجی اسکولوں نے نئے تعلیمی سال کا آغاز معمول سے ایک ماہ پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے تحت بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سیشن یکم دسمبر سے شروع کیا جائے گا، جبکہ فائنل ٹرم کے امتحانات بھی مقررہ وقت سے پہلے نومبر میں لیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی سال جلد شروع کرنے سے نجی پبلشرز کو بھی مالی فائدہ پہنچنے کا امکان ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ نئے تعلیمی سیشن میں نصاب کی کتابیں تبدیل ہونے جا رہی ہیں، تاہم نئی کتابیں مارچ یا اپریل تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی ، ایسے میں تعلیمی سیشن دسمبر سے شروع ہونے کے باعث پبلشرز کو اپنا پرانا سلیبس فروخت کرنے کا موقع مل سکے گا، جس سے انہیں کروڑوں روپے کا فائدہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب نجی اسکولوں کے مالکان کا مؤقف ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں کمی کے باعث مقررہ وقت میں مکمل نصاب پڑھانا مشکل ہو جاتا ہے، اسی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے تعلیمی سال کا آغاز پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو نصاب مکمل کرانے کے لیے اضافی وقت میسر آ سکے۔ اس فیصلے کے تحت جہاں نومبر میں فائنل ٹرم کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے، وہیں یکم دسمبر سے نئے سیشن کا آغاز بھی کر دیا جائے گا ، اسکول مالکان کے مطابق اس شیڈول سے رمضان المبارک کے دوران مختصر اوقاتِ کار کے باوجود تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور نصاب کی بروقت تکمیل میں مدد ملے گی۔ تاہم نئے تعلیمی سیشن کے جلد آغاز کے باعث والدین کو بچوں کی نئی جماعتوں کی تیاری اور کتابوں کی خریداری کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کرنا ہوگی، خصوصاً اس صورت میں جب نئے نصاب کی کتابیں مارچ یا اپریل تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.