ستھرا پنجاب لیبر تحفظ یونین کا مسلم لیگ ہائوس میں مسائل کے حل کیلئے اجلاس

ستھرا پنجاب لیبر تحفظ یونین کا مسلم لیگ ہائوس میں مسائل کے حل کیلئے اجلاس
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
ڈ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2026ء) ستھرا پنجاب لیبر تحفظ یونین کا مسلم لیگ ہائوس میں ورکروں کے مسائل پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،جس کی صدارت،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب محمد اشرف چوہدری، صدر دلاور جٹ ،جنرل سیکرٹری ملک ندیم اشرف اور شہزاد اختر راجہ انچارج مسلم لیگ ہائوس نے کی۔اجلاس میں ورکروں کو درپیش مسائل کو سنا گیا اور ان کے حل کی یقین دہانی کروئی گئی کہ ان کی آواز حکومت کے ایوانوں تک پہنچائی جائے گی۔ ورکوں کے مسائل میں اہم ترین مسائل ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کا کیا جانا ، ان کی حاضری سسٹم کا فیل ہونا، بلاجواز نوکروں سے نکا ل دینا اور حکومت کی طرف سے بڑھی ہوئی تنخواہ کا انہیں نہ دینا ہے جبکہ بجٹ2026-27میں جون میں ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا جو اب تک ان کو نہیں ملیں۔مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے ستھرا پنجاب لیبرتحفظ یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکوںکے مسائل کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچایا جائے گا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر کارروائی کروائی جائے گی تاکہ ستھرا پنجاب کے ورکوں کے جائز مسائل حل ہوسکیں

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.