یو اے ای میں بارش کا امکان، تیز ہواؤں اور گردوغبار کی پیشگوئی

یو اے ای میں بارش کا امکان، تیز ہواؤں اور گردوغبار کی پیشگوئی
View on original source
زمرہ: سیا حت
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
یو اے ای میں بارش کا امکان، تیز ہواؤں اور گردوغبار کی پیشگوئی دبئی: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات نے 11 سے 14 اکتوبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ تیز ہواؤں کے باعث گردوغبار اور بعض مقامات پر دھند کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق محکمہ موسمیات کے تازہ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کو دوپہر کے بعد مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بادل بننے کا امکان ہے، جو بعض مقامات پر بارش کا سبب بن سکتے ہیں، رات کے وقت نمی میں اضافے کے باعث ساحلی اور اندرونی علاقوں میں دھند یا ہلکی دھند بھی چھا سکتی ہے۔ پیشگوئی کے مطابق 12 اکتوبر کو اندرونی علاقوں میں دوپہر کے بعد بادل بننے کی توقع ہے، اس دوران ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے گردوغبار اڑنے کا امکان ہے۔ 13 اکتوبر کو موسم صاف سے جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ مشرقی اور مغربی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ 14 اکتوبر کو بھی بعض مقامات پر بارش برسانے والے بادل بننے اور ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں سمندر عمومی طور پر ہلکا رہنے کا امکان ہے، شہریوں، خصوصاً ڈرائیوروں اور بیرونی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ بارش کا امکان تمام علاقوں میں یکساں نہیں، اس لیے شہریوں کو سفر اور دیگر سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرتے وقت تازہ سرکاری موسمی اپ ڈیٹس کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.