ایشین گیمز اسکواش: پاکستان کے 2 کھلاڑی سیمی فائنل میں، میڈل پکا ہو گیا

ایشین گیمز اسکواش: پاکستان کے 2 کھلاڑی سیمی فائنل میں، میڈل پکا ہو گیا
View on original source
زمرہ: کھیل
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
آئیچی ناگویا میں جاری 20ویں ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے محمد اصحاب عرفان اور نور زمان نے شاندار فتوحات کے ساتھ مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ بھی پڑھیں: نور زمان اسکواش کے ٹاپ 30 کھلاڑیوں میں شامل، خواتین سمیت دیگر پاکستانیوں کی رینکنگ میں بھی اضافہ ڈبل سیمی فائنل کوالیفکیشن نے انفرادی اسکواش ایونٹ میں پاکستان کا میڈل بھی یقینی بنا دیا ہے جو ایشین گیمز میں ملک کے اسکواش دستے کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ محمد اصحاب عرفان نے بھارت کے ویر چوترانی کے خلاف شاندار کم بیک کیا اور پہلے گیم میں ناکامی کے بعد 1-3 سے فتح حاصل کی۔ اصحاب پہلا گیم 6-11 سے ہار گئے تھے لیکن انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اگلے 3 گیمز 8-11، 3-11 اور 3-11 سے جیت کر 41 منٹ میں کوارٹر فائنل اپنے نام کیا۔ نور زمان نے ناگویا کنجو فوٹو ایرینا میں پراعتماد آغاز کیا۔ انہوں نے پہلا گیم 7-11 سے جیتا اور دوسرے گیم میں 6-11 سے کامیابی حاصل کر کے اپنی برتری کو بڑھا دیا۔ لیونگ نے تیسرے گیم میں جواب دیا اور 3-11 سے جیت کر مقابلہ برقرار رکھا لیکن نور زمان نے چوتھے گیم میں جلد ہی کنٹرول بحال کر لیا۔ پاکستانی کھلاڑی نے 4-11 سے گیم جیت کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ ان فتوحات نے پاکستان کے دونوں مینز سنگلز کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا جنہوں نے جمعرات کو راؤنڈ آف سکسٹین میں بھی اسٹریٹ گیمز میں کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ قبل ازیں عاصم خان اور مہوش علی جمعہ کو مکسڈ ڈبلز اسکواش مقابلے سے باہر ہو گئے انہیں کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے سی یی لام ٹوبی اور لائی چیوک نام نے 0-2 سے شکست دی۔ ہانگ کانگ کی جوڑی نے پہلا گیم 6-11 سے جیتا اور اس کے بعد 7-11 سے فتح حاصل کر کے ناگویا کنجو فوٹو ایرینا میں 20 منٹ میں کامیابی مکمل کی۔ مزید پڑھیے: نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا پاکستان ہانگ کانگ کی مستقل مزاجی کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا کیونکہ سی اور لائی نے دونوں گیمز میں کنٹرول برقرار رکھا اور بغیر کوئی گیم گنوائے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا 'آفیشل گروپ' یا 'آفیشل چینل' جوائن کریں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری، 55 طلبہ کو 'فلی فنڈڈ ' اسکالرشپس مل گئیں سرمد کھوسٹ کی فلم 'لالی' سیئٹل میں تیسویر فیسٹیول کی افتتاحی فلم ہوگی وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم : 58 لاکھ افراد رجسٹرڈ، 61 لاکھ ٹوکن جاری ہوچکے، شزہ فاطمہ

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.